کل چھت پر دھوپ سینکتے ہوئے مطالعہ کر رہا تھا کہ پاس کھڑے کچھ لڑکوں کی گفتگو کی طرف توجہ گئی جو کہ پرسوں طالبات کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال پر اپنی ماہرانہ رائے کا تبادلہ کر رہے تھے۔ یوں تو ہڑتال کی وجہ بننے والے مسائل اور بھی تھے لیکن میں نے ہر طرف لوگوں کو صرف ایک ہی نکتہ پکڑ کر اس کی حمایت کرتے پایا جو کہ تھا پانچ بجے کے بعد ہاسٹل سے باہر نکلنے پر پابندی والا۔ شاید یہ "اسلامی" کہلوانے کے شوقینوں کا پسندیدہ نکتہ تھا، اس لیے۔ یہاں بھی وہی صورت حال تھی۔ فرمانے لگے کہ لڑکیوں کو پانچ بجے کے بعد باہر جانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ کون سے کام کرنے ہوتے ہیں انہوں نے؟ میں خاموشی سے سنتا رہا کیونکہ مجھے اپنا سکون سے مطالعہ کرنا زیادہ عزیز تھا۔ ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ ان کی گفتگو کا رخ کل چہلم پر لاگو ہونے والی موبائل فون بندش کی جانب مڑ گیا۔ اچانک کہنے لگے کہ پابندی تو مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ہیں جی؟ کیا کہا؟ پابندیاں مسائل کا حل نہیں؟ لیکن کچھ دیر پہلے تو آپ حضرات کچھ اور ہی فرما رہے تھے۔ یہ اچانک یوٹرن میرے سادہ سے دماغ کے لیے اتنا پیچیدہ معمہ تھا کہ اس کے بعد آدھا گھنٹہ میں اسی کو سمجھنے کی کوشش کرتا رہا کہ یہ کیا کہہ کر گئے ہیں، اور ایسی کون سی منطق ہوتی ہے کہ جس کے تحت دوسروں کے معاملے میں ہر قسم کے مسئلے کا حل ایک نئی پابندی ہو جبکہ اپنے معاملے میں پابندی کسی بھی مسئلے کا حل نہ ہو۔ کہیں یہ وہی منطق تو نہیں جسے منافقت کہتے ہیں؟ o_O
اس تحریر سے چند باتیں سامنے آئیں۔
جواب دیںحذف کریں1۔ آپ کن سوئیاں لینے کے پرانے عادی ہیں۔
2۔ جلدی رائے قائم کرنے کی :D
3. بلاوجہ مغز کھپائی کی۔
فتویٰ جھاڑنے کی :ڈ
باقی سب باتیں تو ریکارڈ پر بھی ہیں لیکن جلدی رائے قائم کرنے والی بات کیسے سامنے آتی ہے، ایک پیراگراف پر مشتمل ایسی تحریر سے جسے لکھنے میں میں نے ڈیڑھ دن لگا دیا؟ :p
حذف کریںبھائی ہمارا جس میں فیدہ ہو گا ہم وہی منطق مانیں گے آپ پڑھیں بس
جواب دیںحذف کریںاور نیم یو آر ایل سے تبصرہ بھی شایع نہیں کرتا موت پڑ جاتی ہے اس کو
جواب دیںحذف کریںمطالعے پر توجہ کر، دنیا کے معمے نہیں حل ہونے والے۔
جواب دیںحذف کریںگڈ منطق
جواب دیںحذف کریںساڈا کتا کتا تہاڈا کتا ٹامی
جواب دیںحذف کریںبائك تجرّ وبائي لاتجر :ڈ
جواب دیںحذف کریںبجا فرمایا آپ نے
جواب دیںحذف کریںاس طرح سڑیل ہونے اور اپنی طبعیت مطخنجر کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا، آج کل ہر پاسے ہی یہ رونا پیٹنا ہے، قائدہ قانون انصاف صرف اپنی فلاح و بہبود کےلئے ہوتا ہے، پنجابی مین کہتے ہین کہ ترکھان کا تیسہ اپنی طرف ہی چھلکا اتارے ہے ہمیشہ، ادھر سب ترخان ہوئے پڑے ہین، مطلب پھڑ لو پھڑلو
جواب دیںحذف کریںٹرانسفارمر ری وائینڈ
جواب دیںحذف کریں.
.
12 وولٹ
10ایمپئر
آؤٹ پٹ ٹرانسفارمر ری وائینڈ کرنے کی معلومات درکار ہے
مثلا
اس ٹرانسفارمر کو بنانے کے لئے اسکا فارمولا
اور کیلکولیشن آسان الفاظ میں بتائیں
خاص کر ایمپیر کی کیلکولیشن کا طریقہ بتائیں پلیز