بدھ، 7 جولائی، 2010

گنوم (GNOME) کا اردو ترجمہ

سلام ظالم دنیا!

اپنے ہر دل عزیز جناتی مترجم جناب محمد علی مکی صاحب کو تو آپ لوگ جانتے ہی ہوں گے۔ ان دنوں کوہ قاف کے غاروں میں مراقبہ فرمایا کرتے ہیں۔ آج ان سے بذریعہ انسٹنٹ مسنجر مختصر سی ملاقات ہوئی تو باتوں باتوں میں معلوم ہوا کہ آج کل فارغ وقت میں گنوم (GNOME) ڈیسکٹاپ ماحول کا اردو ترجمہ کر رہے ہیں۔

تھوڑی سی جھلک جو میں ان کے کام کی دیکھ پایا، یہاں پر پیش کر رہا ہوں۔





ان شاء اللہ جلد ہی ترجمہ مکمل ہو کر آم لوگوں کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔ لینکس اور گنوم استعمال کرنے والے، یا کسی اور وجہ سے اس پراجیکٹ میں دلچسپی رکھنے والے، ان کے بلاگ پر نظر رکھیں۔

2 تبصرے:

  1. اچھی بات ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ کسی ایک بندے کے کس کی بات نہیں، خصوصاً لینکس کی تیز رفتار دنیا میں۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. بس یہی مسئلہ ہے اور بندہ پھر ایک ہی بار کرکے اک جاتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں