بدھ، 1 اکتوبر، 2014

آپریشن واجب البلاگ

با وثوق ذرائع سے علم ہوا ہے کہ کچھ بلاگر احباب چھوٹی موٹی مراعات کے بدلے فیسبک کے ہاتھ بک گئے ہیں۔ یہ غدار بلاگران اب طویل و عریض تحاریر لکھ کر اپنے بلاگ پر شائع کرنے کے بجائے بلاگ کا حق مارتے ہوئے فیسبک کے اندھے کنویں میں پھینک دیتے ہیں۔ جس کے سبب اب ان کے بلاگز کچھ ایسے نظر آنے لگے ہیں۔
یاسر خوامخواہ جاپانی کا بلاگ
محمد سلیم صاحب کا بلاگ
میں "غیر فیسبکی بلاگرز سوسائٹی" کے پلیٹ فارم سے اس غدارانہ طرزِ عمل کی شدید مذمت کرتا ہوں اور غداری کرنے والے بلاگروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اپنی یہ عادت سدھار کر اپنی تحاریر اپنے بلاگوں پر لگانا شروع کر دیں۔
بصورت دیگر ہماری طرف سے اعلانِ جنگ سمجھا جائے۔ اگر آپ اپنی تحریر اپنے بلاگ پر نہیں لگانا چاہتے تو ایسے کئی "رضاکار" دستیاب ہیں جو آپ کی تحاریر بخوشی اپنے بلاگوں پر شائع کر دیں گے۔
میں فیسبک استعمال کرنے والے اپنے بلاگر احباب سے بھی پرزور اپیل کرتا ہوں کہ اس "مقدس مشن" میں ہمارا ساتھ دیں۔ آپ ہمارا ساتھ ایسی تمام پوسٹس پر احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے بھی دے سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو ایک قدم آگے بڑھ کر ان تحاریر کو ہائی جیک کرتے ہوئے اپنے بلاگوں پر بھی لگا سکتے ہیں (اصل لکھاری کے حوالے کے ساتھ)۔
اعلان ختم ہوا۔

18 تبصرے:

  1. ہاہاہاہا
    کوئی ہم جیسے اندھا دھند لکھنے والوں کے لیے سزا؟؟

    جواب دیںحذف کریں
  2. یس یور آنر۔ میں یہ فرد جرم قبول کرتا ہوں، اور عہد کرتا ہوں کہ آئندہ کوشش کرونگا کہ یہ جرم نا دہراؤں۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. "احقر" بھی اسی فوبیا کا شکار ہے۔ اس کا کوئی تسلی بخش حل سوچنا چاہیے جملہ بلاگڑان و بلونگڑان کو !

    جواب دیںحذف کریں
  4. میں نے تو یہ پہلے ہی یہ رسم جاری کر رکھی ہے کہ دو پیرے یا زیادہ کی تحریر کو بلاگ اور فیس بک دونوں پر شائع کر دیتا ہوں ۔
    اور مائکرو بلاگنگ کو ، کٹ پیس کے نام سے جب کبھی جی جاہے بلاگ کی ایک پوسٹ بنا کر جاری کر دیتا ہوں ۔
    کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اصل جگہ بلاگ ہی ہے ، فیس بک تو پانی کا بلبلہ ہے جی پانی کا بلبلہ ۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. یہ بات چاچا خوامخواہ کو بھی سمجھائیں نا۔ آپ تو بوقت ضرورت ان کے گھر کے باہر پہنچ کر دھرنا بھی دے سکتے ہیں۔

      حذف کریں
  5. یار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیس بک تو میری نوٹ بک ہے، میں بڑا بلاگر بننے کیلے اس میں مشق کیلئے لکھتا ہوں۔۔جب میں بڑا لکھاری بن جاؤں گانا ، پھر دیکھنا ورلڈ ریکارڈ ہلڈر بلاگ لکھا کروں گا :D

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. اور تب تک آپ کی پوسٹیں میں اپنے بلاگ پر دھڑا دھڑ شائع کرتا روں گا۔
      گو نواز شریف گو۔ فیر

      حذف کریں
    2. بڑے لکھاریوں کی نوٹ بک بھی بہت قیمتی ہوا کرتی ہے۔ اردو کی درسی کتاب میں چاچا غالب کے ذاتی خطوط "خوامخواہ" تو نہیں ڈالے جاتے۔
      راجہ صاحب زندہ باد! بس غداروں کی پوسٹیں اپنے بلاگوں پر پوسٹتے جائیں، جب تک یہ اپنی غداری سے توبہ نہیں کر لیتے۔
      کون لائے گا انقلاب؟ راجہ صاحب! راجہ صاحب!

      حذف کریں
  6. ہم بھی متفق ہیں ڈاکٹر صیب کے ساتھ۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. وزیر خارجہ صاحب آپکی یہ کاوش اچھی اور قابل تعریف ہے۔
    اسی طرح کا ایک پلان تبصروں کے بارے میں بھی ہوجائے،تو کیا اچھا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. تبصروں کے مسئلے کو آپریشن واجب البلاگ کے آئندہ مراحل میں نمٹایا جائے گا۔

      حذف کریں
  8. بہت خوب ۔ ۔۔ سلیم بھائی نے تو جرم قبول کیا ۔ ۔ ۔
    مگر یاسر صاحب ۔ ۔ تو ۔ ۔ ۔ ۔

    انتظار کرنا ہوگا ۔ ۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. میری طرف سے بھی یہی گلہ ۔۔۔۔۔۔خواہ مخواہ کا ہی سہی ۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. یار سعد کہا آوروں کو ہے لیکن شرم مجھے آرہی ہے قسمے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. اس کا مطلب کہ بات آپ کے دل کو لگی ہے۔ اپنی عادت سدھارنے کا یہ موقع ضائع نہ کریں۔ ;)

      حذف کریں