یہ منظر آج کل اکثر دیکھنے کو ملتا ہے۔
کچھ لوگ بیٹھے حکومت وغیرہ کو کوس رہے ہوتے ہیں، حالات کا رونا رو رہے ہوتے ہیں، دوسروں کی بے ایمانیوں کا تذکرہ کر رہے ہوتے ہیں۔ کہ اچانک ان میں سے ایک شخص کسی دوسرے سے پوچھتا ہے۔ "تو پھر تم اس بار کسے ووٹ ڈال رہے ہو؟" اور جواب میں وہ صاحب فرماتے ہیں کہ "کسی کو بھی نہیں۔ سارا نظام ہی بگڑا ہوا ہے۔ صرف میرے ووٹ سے کیا فرق پڑ جائے گا!۔۔" ایسے لوگوں کی یہ منطق کم از کم میری سمجھ میں نہیں آتی۔ کیونکہ اگر ان کو کوئی ایسی تصویر دکھائی جائے جس میں کسی اسرائیلی ٹینک کے سامنے کوئی فلسطینی بچہ ہاتھ میں پتھر اٹھائے کھڑا ہو تو (اگر سب نہیں تو) اکثر اس بچے کی ہمت کی تعریف ہی کریں گے اور اس کے طرزِ عمل کو قابلِ تحسین قرار دیں گے۔ لیکن اس کے باوجود جب اپنی باری آئے گی تو محض دو گھنٹے لگا کر وہ ووٹ ڈالنے کی تکلیف بھی نہیں کریں گے جس پر ان کے مستقبل کا اتنا انحصار ہے۔ فرض کریں کہ آپ کے ووٹ ڈالنے کے باوجود وہ تبدیلی نہیں آتی جس کے لیے آپ نے ووٹ ڈالا تھا، تب بھی کیا یہ بہتر نہیں کہ اپنی سی ایک کوشش کر لی جائے؟ بجائے اس کے کہ صرف رونے دھونے پر ہی اکتفاء کیے رہیں۔۔۔
میرے خیال میں اس اس بات کا بھی قصور ہے کہ مینول ووٹنگ ہوتی ہے جس میں بہت سا وقت برباد ہوتا ہے الیکٹرونک ووٹنگ اور میل ووٹنگ کو ًبھی موقع ملنا چاہئِے
جواب دیںحذف کریںیار یہ ورڈ ویریفیکیشن تو ختم کر دو
چل اس بار تو بھی ڈال کے دیخ لیو!
جواب دیںحذف کریںایڈا فخرو بھائی دا تو جانشین
:ڈ
او بھائی جی اچھا ہے نہ ڈالیں ووٹ
جواب دیںحذف کریںکیونکہ ووٹ اور شوٹ دونوں پچھلوں اور انکی نسلوں کو ہی دینا ہے
محترم ریاض شاہد صاحب، نام اور یو آر ایل والوں کے لیے ورڈ ویریفکیشن رکھنا مجبوری ہے۔ کیونکہ پھر سپیمروں کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اور میں کوئِ روز روز تو بلاگ شریف کا چکر لگاتا نہیں کہ انہیں بروقت سنبھال لیا کروں۔ :)
جواب دیںحذف کریںپا جی لگتا اس واری آپ وی الیکشنوں میں کھڑے ہو رے :ڈ
جواب دیںحذف کریںمیری رائے میں جو لوگ الیکشن میں ووٹ کا حق استعمال نہیں کرتے وہ آنے والی حکومت وہونے والی سیاست پر تنقید کا حق بھی نہیں رکھتے۔
جواب دیںحذف کریںجس دن ہمارے ہموطنوں میں سے کم از کم 70 فیصد لوگ ووٹ ڈالنا شروع کر دیں گے حالات خود بخود درست ہونا شروع ہو جائیں گے
جواب دیںحذف کریںبھائی اپنے حاں تو جمہوریت بہتریں انتقام ہے۔ میں بھی ووٹ ڈالوں گا کیوں کہ انتقام مجھے بھی لینا ہے
جواب دیںحذف کریں